آداب حیات

by Other Authors

Page 164 of 287

آداب حیات — Page 164

۱۹۴ کی تھی۔اگر ہم پوری طرح اس اصول پر کاربند ہو جائیں تو غیبت کے سارے رستے بند ہو جاتے ہیں۔خطبه ۱۸ نومبر ۱۹۹۴ء ، الفضل ۱۳ دسمبر (۱۹۹۴) بدترین آدمی وہ ہے جو دو منہ رکھتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا بد ترین آدمی تم اُسے پاؤ گے جو دو منہ رکھتا ہے۔ایک کے پاس جا کر کچھ کہتا ہے دوسروں کے پاس جا کہ کچھ اور کہتا ہے۔جہاں تک یہ نتیجہ نکالنے کا تعلق ہے کہ اس سے چغل خوری مراد ہے تو یہ بعید نہیں ہے۔کیونکہ چغل خوری کے ساتھ یہ لعنت ضرور لگی رہتی ہے اور اس کا ایک لازمی جزو بن جاتی ہے۔ایک انسان ادھر کچھ بات کرتا ہے اُدھر کچھ بات کرتا ہے۔جتنے بھی چغل خوری کے نتیجے میں فساد پھیلتے ہیں اور قریبی قریبیوں سے لڑ پڑتے ہیں اور بعض دفعہ وہ فساد لیے ہو کہ رشتوں کے انقطاع تک پہنچ جاتے ہیں۔رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔خونی رشتے بھی ایسے ٹوٹتے ہیں کہ پھر ان کا جوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ان پر آپ سب نے کبھی نہ کبھی نظر ڈالی ہوگی۔جو میں اپنی یادداشت سے یہ باتیں مستحضر کہ رہا ہوں اپنے ذہن میں ان دونوں باتوں کا بہت گہرا تعلق مجھے دکھائی دے رہا ہے۔وجہ یہ ہے کہ ایک شخص یا خصوصا خواتین میں یہ بات زیادہ پائی جاتی ہے اس لئے خواتین سے معذرت کے ساتھ میں ایک خاتون کی مثال آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک خاتون نے کوئی بات کی وہ بات اس خاتوں تک پہنچی ہیں کے متعلق بات کی گئی تھی۔اور ایسے رنگ میں پہنچی جس میں کچھ زیادہ تلخی پائی گئی بجائے اس کے کہ لعینہ اس طرح پہنچتی۔اور بعض دفعہ اس طرح ہوتا ہے کہ بعینہ اس طرح پہنچا دی جاتی ہے مگر بات ایسی ہے جس کے نتیجے میں لازماً ان دونوں کے تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی۔جب وہ سننے والی یہ بات سنتی ہے تو پہلے یہ عہد کر کے سنتی ہے کہ میں آگے کسی سے