آداب حیات

by Other Authors

Page 140 of 287

آداب حیات — Page 140

IN۔ہو۔تو یہ الفاظ الٹ کر اسی پر آتے ہیں۔مسلم کتاب الایجان باب حال ایمان من قال لأخيه السلم یا کافر) جہاں لعنت کے معنی خدا تعالیٰ سے دوری کے ہیں وہاں لعنت کے معانی بد دعا دینے کے بھی ہیں۔بد دعا دینے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔آنحضرت پر کفار نے ان گنت مظالم ڈھائے۔بہت دکھ دیے مگر آپ کی زبان مبارک پر ان کے لئے کبھی بد دعا نہ آئی بلکہ رَبّ اغْفِرْ قَوْمِي فَإِنَّهُمُ لَا يَعْلَمُونَ ر احمد بن حنبل جلد نمبرا منت ، ص ۴۳۲ کہ اے اللہ میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ وہ میر مقام کو نہیں پہچانتی۔کے الفاظ سے آپ دعا گو ہے۔حدیث میں ہے کہ اگر کسی کو بد دعا دی جائے اور وہ اس بد دعا کا سرا دار نہ ہو تو اس کا اثر بد دعا دینے والے پر پلٹ آتا ہے۔(ابو داؤد کتاب الادب باب فی اللعن) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کہے کہ لوگ ہلاک دنیر یاد ہوئے زلوگوں کے عیب و برائیاں ان کو حقیر و ذلیل سمجھ کر تعلی سے بیان کرے) تو وہ خود سب سے زیادہ ہلاک و برباد ہونے والا ہے مسلم کتاب البر والصلة باب النحى عن قول ملك الناس) مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بھائی کی پردہ پوشی کرے۔اس لئے گفتگو میں غیبت جیسی گھناؤنی برائی کرنے سے بچا جائے مومنوں کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وَلَا يَغْتَب بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَا كُلَ لَحْمَ كمان أخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهتموه (سورة الحجرات (۱۳) :١٣) b