آداب حیات

by Other Authors

Page 102 of 287

آداب حیات — Page 102

۱۴ مساجد میں جمعہ کے دن نماز سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی بھی ممانعت ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن نماز سے پہلے لوگ حلقے بنا کر بیٹھے باتیں کریں۔ابو داؤد كتاب الصلواة باب التحليق يوم الجمعة قبل الصلوة) ۱۵۔مساجد کو ہر قسم کی گندگی سے پاک صاف رکھنا چاہیے کیونکہ مساجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سورۃ الحج رکوع ۴ میں فرماتا ہے وطَهَرُ بَيْتِي لِلطَّائفين والقاعي والركع السجود۔( سورة الحج : ۲۷) اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور کھڑے ہو کہ عبادت کرنے والوں کیلئے اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک کر حدیث میں آتا ہے۔مسجد میں تھوکنا گناہ ہے۔اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اس کو دیا دیا چاہئے۔اسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوة باب النهي عن البصاق في المسجد) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف دیوار میں ناک کا پانی پاکھنکار دیکھا تو اسے کھرچ دیا۔اسلم كتاب المساجد و مواضع الصلوة باب النهي عن البصاق في المسجد) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں میں بول یا گندگی نہیں چاہیئے۔یہ تو اللہ کے ذکر کے لئے ہیں اور قرآن کے پڑھنے کے لئے ہیں۔ر مسلم کتاب الطهارة باب وجوب ازالة النجاسات اذا حصلت في المسجد حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کے