آداب حیات — Page 101
1•1 جوان دونوں کو کھائے تو لازم ہے کہ پکا کران کی بو زائل کر لیا کرے۔(مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوة باب النهي اكل الثوم والبصل ونحوهها عند حضور المسجد) مساجد میں بیٹھ کر خرید و فروخت کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم مسجد میں کسی کو بیچا یا خرید تا دیکھو تو اس کو کہو کہ خدا تعالیٰ تیرے سودے میں تجھے نفع ر ترمذی ابواب البيوع باب النهي عن البيع في المسجد) ندے۔۱۲ مسجد میں خالص ذاتی کاموں کے متعلق باتیں کرنا منع ہے۔اس لئے مسجد میں کھوئی ہوئی چیز تلاش کرنے کی بھی ممانعت آئی ہے۔حضرت ابو سر یہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے نا۔جو شخص مسجد میں کسی کو کھوئی ہوئی چیز ڈھونڈتا ئنے ، تو کہے اللہ تعالیٰ تجھے وہ چیز واپس نہ دے۔اس لئے کہ مسجد میں اس کام کے لئے نہیں بنائی گئیں۔اسلم كتاب المساجد ومواضع الصلوة باب النهي عن نشد الضالة في المسجد) حضرت بریدہ سے روایت ہے۔ایک شخص مسجد میں تلاش کرتا ہوا کہنا تھا کہ کون ہے جو سرخ رنگ اونٹ کا پتہ بتلائے ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللہ کے تو اس کو نہ پائے مسجدیں توجس کام کے لئے بنائی گئی ہیں اسی کے لئے ہیں لئے - (مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوة باب النهي عن نشد الضالة في المسجد) ۱۳۔مساجد میں شعر خوانی نہیں کرنی چاہیئے۔حضرت عمر دین شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مسجد میں مشاعرہ کے رنگ میں اشعار پڑھے جائیں۔ا مشكوة باب المساجد ومواضع الصلواة)