آداب حیات — Page 98
۹۸ دایاں دایاں ہی ہے۔مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیئے۔بِسمِ اللهِ الصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ اللهُمَّ اغْفِرُ لي ذُنُونِي وَافْتَحُ لِي النواب يحميك (ابن ماجہ ابواب المساجد والاجتماعات باب الدعاء عند دخول المسجد ) اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔اے میے اللہ میرے میرے گناہ بخش دے اور اپنی رحمت کے دروانے سے مجھ پر کھول دے۔۴ مسجد سے باہر نکلتے ہوئے السلام علیکم کہیں اور پہلے بایاں پاؤں باہر نکا لیں اور پھر یہ دعا پڑھیں۔بسم الله الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغفرلي ذُنوبي وافتح لي ابوابَ فَضْلِكَ د مسند احمد بن حنبل جلد ششم ص ۲۸ مطبع مہمینہ مصر ) حضرت فاطمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجدمیں داخل ہوتے ہوئے اور مسجد سے باہر نکلتے وقت یہ دعائیں پڑھا کرتے تھے۔د۔ر ابن ماجه ابواب المساجد والاجتماعات باب الدعاء عند دخول المسجد) مجید میں داخل ہوتے وقت بھی حاضرین کو اسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ کہا جائے حضرت اسماء بنت یزید سے روایت ہے۔ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں سے گزرے عورتوں کی ایک جماعت وہاں بیٹھی تھی۔آپ نے (علاوہ قول کے) ہاتھ کے اشارہ سے سلام کیا۔تمر مندی ابواب الاستیذان والادب باب ما جاء في التسليم على العشاء)