اچھی مائیں ۔ تربیت اولاد کے دس سنہری گُر

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 15 of 15

اچھی مائیں ۔ تربیت اولاد کے دس سنہری گُر — Page 15

30 30 29 ہے پس اس عظیم الشان نعمت کی قدر کرو کہ تم محبوب خدا کی محبوب ہو اور اس ذمہ داری کو ادا کرو جو خدا نے تمہارے کندھوں پر ڈالی ہے۔یہ ذمہ داری بہت بھاری ہے مگر یقین رکھو کہ اس رستہ کے ہر قدم پر خدا کے فضل و رحمت کا سایہ تمہارے سر پر ہو گا اور اس کے رسول اور اس کے مسیح علیہ السلام کی پاک دُعائیں تمہارے ساتھ ساتھ چلیں گی۔اے ہمارے خالق و مالک ! اے ہمارے آسمانی آقا ! ہماری کمزور کشتیوں کے طاقتور ناخدا ! تو ہر احمدی ماں کے دل میں یہ جذبہ پیدا کر دے کہ وہ اپنی اولاد کو تیری ایک مقدس امانت سمجھتے ہوئے اس کی تعلیم و تربیت کو ایسی بنیادوں پر قائم کر دے جو تیری رضا اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کا موجب ہو اور تو احمدی بچوں کو بھی یہ تو فیق عطا کر کہ وہ اپنی نیک ماؤں کی تربیت کے نقوش کو صالح اور سلیم بچوں کی طرح قبول کریں۔وَرَبَّنَاهَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً (الفرقان : 75) رَبَّنَا آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادة (ال عمران : 195) آمين يا ارحم الراحمين و آخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين خاکسار راقم آثم مرزا بشیر احمد آف قادیان حال ربوه جنوری 1953ء نام کتاب شمارہ نمبر۔۔۔تعداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھی مائیں ( تربیت اولاد کے دس سنہری گر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے اول 1000