میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 71 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 71

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ،صبر سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز علالت طبع کی وجہ سے نماز جنازہ نہ پڑھا سکے اس لئے محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے 14 / مارچ کی صبح ساڑھے دس بجے گول بازار میں نماز جنازہ پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں احباب شامل ہوئے۔مرحومہ موصیہ تھیں اس لئے مقبرہ بہشتی ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔تدفین مکمل ہونے پر محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کرائی۔احباب جماعت دُعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور مرحومہ کے شوہر محترم میاں عبد الرحیم صاحب دیانت درویش کو اور دیگر تمام لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور ان کا خود حافظ و ناصر ہو۔آمین۔“ الفضل ربوہ 17 / مارچ 1976 ء صفحہ 6) تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد چہارم صفحہ 488 پر آپ کی وفات کی اطلاع کے ساتھ ذکر خیر ان الفاظ میں ہے: ہجرت کے ابتدائی ایام میں تین سال تک مہاجر خواتین پہلے ہزاروں کی تعداد میں اور سینکڑوں کی تعداد میں آتی رہیں ان ایام میں لجنہ مرکزیہ کی زیر نگرانی مرحومہ، حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر انگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کھانا تقسیم کرتی رہیں۔تقسیم برصغیر کے وقت سے ہی آپ کے خاوند بطور درویش قادیان میں مقیم رہے۔مرحومہ نے 29 برس کا طویل عرصہ بڑے صبر وشکر کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر ان کی جدائی میں گزارا۔71