میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 58
شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) سے باندھ لیے راستے میں بدقسمتی سے بے احتیاطی سے دی گئی گرہ کھل گئی اور رقم کہیں گر گئی۔ظاہر ہے کہ ان حالات میں ان کی قیمت پندرہ ہزار کے برابر ہوگی۔امی جان کو بہت تکلیف ہوئی۔دعا بھی کی خدا کی قدرت گھر میں پالے ہوئے چوزوں میں سے ایک وبائی مرض کا شکار ہو کر مر گیا۔ہم بچے اسے دفن کرنے کے لیے باہر لے کر گئے۔باہر ریت ہی ریت تھی ایک جگہ قبر کھودی تو وہاں پندرہ روپے کی وہی رقم پڑی ہوئی ملی۔خدا نے اپنی ایک عاجز بندی کی دعا منظور فرمائی اور اس کی تکلیف دور کرنے کا غیب سے سامان فرمایا۔ایک دفعہ امتحان میں ایک بہن کا پرچہ توقع کے مطابق نہیں ہوا۔امی جان جو معمولاً ہر بچے کے لیے دعا کرتی تھیں زیادہ توجہ سے دعا کرنے لگیں۔خواب میں انہیں نمبر بتائے گئے مگر انگریزی ہندسوں میں لکھے ہونے کی وجہ سے سمجھ نہ سکیں۔سجدہ گاہ کے قریب زمین پر انگلی سے ایک ہندسہ کا نشان بنالیا صبح اٹھ کر بتایا کہ شروع کا ہندسہ ایسا تھا۔یہ بڑی خوشخبری تھی کہ تین سو سے زائد نمبر حاصل ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے نتیجہ نکلنے پر پتہ چلا کہ نمبر تین سو سے زائد ہی ہیں۔ایک دفعہ جب میں لاہور یونیورسٹی میں پڑھتی تھی امی کو لکھا کہ کبھی کبھی پڑھتے ہوئے کچھ کھانے کو جی چاہتا ہے کھانے کے لیے جاؤں تو بہت وقت لگ جاتا ہے اگر کوئی پنجیری وغیرہ بنا کر بھجوا دیں تو مجھے بڑی سہولت ہوسکتی ہے۔امی جان کے پاس کچھ چیز میں تو تھیں گھی نہیں تھا اور نہ پیسے تھے۔درویش کی بیوی خدا کے سامنے سجدہ ریز ہوگئی 58