میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 54 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 54

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) کہیں کہ اُن کے کیس کے لیے یہاں لڑیں وہاں لڑیں او پر لڑیں مگر اس کو قادیان سے باہر نہ بھیجیں اور اگر باہر بھیجنا ہے تو میرا بندہ مجھے واپس بھیج دیں۔امی جان نے جا کر یہ پیغام دیا تب یہ بلاٹلی۔ایک لمبی کہانی ہے ابتلاؤں اور پریشانیوں کی۔بالآخر ضبط شدہ پاسپورٹ 1968ء میں واپس ملا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حالات درست ہوئے۔ان وجوہات سے پاکستان کا سفر مشکل ہو گیا۔جب آپ تشریف لاتے اور کچھ دن ہمارے ساتھ گزارتے بڑے سہانے دن ہوتے۔اچھے اچھے پروگرام بنتے۔دعوتیں ہوتیں امی جان بھی خوش خوش خاطر داری میں لگی رہتیں۔باورچی خانے میں کھانا کھانے کا وقت بڑا پر لطف ہوتا پرانی طرز کے چولھوں میں لکڑیاں جلتیں امی جان کھانا بناتیں ابا جان پیڑھی پر بیٹھے ہوتے کوئلوں پر سکی گرم روٹی اترتے ہی ابا جان ہمیں آواز میں دینا شروع کر دیتے سب اپنی اپنی پیڑھی چوکی پر سامنے تہائی رکھ کر بسم اللہ پڑھ کے بیٹھ جاتے تقسیم کا کام ابا جان کرتے امی خوشگواری خفگی سے کہتیں لطیف کے ابا روٹی اترتے ہی بانٹ دیتے ہیں پکا تو لینے دیا کریں۔ہلکی پھلکی نوک جھونک مزے دار مزاح کی باتیں کوئی قصہ واقعہ سب ساتھ چلتا۔ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کی خوشی میں سرشار رہتے۔اباجان خود بھی مختلف مزے دار چیزیں پکاتے قیمے کے پراٹھے، پکوڑے، مٹھائیاں اور آئس کریم کھلا کر خوش ہوتے۔گھر میں ہمارے سامنے آئس کریم بناتے ہم سب ارد گرد بیٹھ جاتے ایک سادہ سی مشین میں برف اور نمک ڈالتے جاتے اور اس ڈبے کو گھماتے جس میں اپنی خاص ترکیب سے 54