آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل)

by Other Authors

Page 114 of 114

آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل) — Page 114

سيد الاستغفار پڑھنے كى تحريك ارشاد حضرت خلیفہ اسیح الرابع اید اللہ تعالیٰ بنصر والعزيز سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 31 دسمبر 1998 ء کو عالمی درس قرآن میں فرمایا کہ رمضان کا مہینہ استغفار کا مہینہ ہے۔بہت لوگ حاجت روائی کے لئے خط لکھتے ہیں۔ان کو یادر ہے کہ حاجت براری سے پہلے استغفار ضروری ہے۔رسول کریم ہوتا ہے کا وعدہ ہے کہ پھر ان کو رزق دیا جائے گا اور تنگیاں دور کر دی جائیں گی۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا اس شخص کو مبارک ہو جس کے نامہ اعمال میں استغفار بہت پایا گیا۔حضور ایدہ اللہ نے فرمایا جو استغفار عام لوگ کرتے ہیں وہ اس سے بہت مختلف جو آنحضرت علیہ فرمایا کرتے تھے۔اس ضمن میں حضور ایدہ اللہ نے بخاری کتاب الدعوات سے آنحضرت علی کا استغفار پیش فرمایا اور فرمایا یہ بہت اعلیٰ مضمون ہے جن احباب جماعت کو اس کا عربی متن یا د رکھنا مشکل ہو اس کا ترجمہ اور مضمون حاضر رکھیں اور اپنے الفاظ میں استغفار کیا کریں۔یہ سید الاستغفار ہے اس کو رمضان کے تحفے کے طور پر یا درکھیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی یقین کے ساتھ دن کو یہ دعا کرے اور شام سے پہلے مر جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔اسی طرح جو شخص رات کو یہ دعا کرے اور صبح ہونے سے پہلے مر جائے تو وہ بھی اہل جنت میں شامل ہوگا۔(الفضل 12 جنوری 1999ء) ذیل میں سید الاستغفار کا اصل متن اور ترجمہ درج کیا جارہا ہے۔اللهُمَّ أَنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ، خَلَقْتَنِي، وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيَ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب افضل الاستغفار حدیث نمبر 5831) ترجمہ: اے اللہ ! تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں حسب توفیق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے عمل کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں میں اپنی ذات پر تیری نعمتوں اور احسانوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔