آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل) — Page 103
203 202 کہ ہمارے صاحب اپنی ساری بتیسی شملہ میں ایک دندان ساز سے نکلوا آئے ہیں اور کہتے ہیں ”اب میں بالکل اچھا ہو گیا ہوں، اب دل کا دورہ اور پیٹ کا لفخ نہیں ہو گا میں نے کہا ”اچھا ہے لیکن اگر کوئی تکلیف ہو جائے تو مجھے اطلاع ضرور دینا ابھی تین دن نہیں گزرے تھے کہ خانساماں دوڑا آیا کہ صاحب کا تو دل کے دورے کے مارے بُرا حال ہے اور وہ سارے دندان سازوں کو لیٹے لیٹے گالیاں دے رہے ہیں میں نے اُسے کہا کہ ”صاحب کو کہو کہ انڈے کھانے اور کئی کئی دفعہ کھانا کھانا چھوڑ دیں۔دانت بیچارے تو مفت میں بدنام ہیں۔" ضمیمہ آپ بیتی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا لکھا ہوا مضمون ختم ہو گیا مگر کاپی میں گنجائش کچھ باقی رہ گئی ، اس لئے محض جگہ پر کرنے کے لئے میں خود دو فسانے لکھ کر یہاں درج کر رہا ہوں۔اگر چہ میری تحریر میں قارئین کرام کو وہ لطف ہر گز نہیں آئے گا جو حضرت میر صاحب کی آپ بیتی سے اُٹھا چکے ہیں۔راقم (شیخ) محمد اسمعیل پانی پتی