عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق

by Other Authors

Page 14 of 27

عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 14

ہ حضرت یوسف نے شہوت بے اختیاری کے سبب زلیخا سے مخالطت کا ارادہ کیا۔(جامع البیان جلالین) • حضرت داؤد کی 99 بیویاں تھیں۔انہوں نے ایک اور شخص سے جس بچارے کے پاس صرف ایک بیوی تھی، اُس کی بیوی بھی نکاح کر کے ہتھیا لی۔( جلالین من کمالین ) ہ حضرت سلیمان سے خدا ناراض ہوا کیونکہ وہ ایک عورت پر عاشق ہو گئے اور اپنی بیوی بنالیا۔(تفسیر معالم التنزيل تفسير حمدی، جامع البيان) • حضرت ادریس" جھوٹ بول کر جنت میں داخل ہوگئے۔(معالم التنزیل و تغییر محمدی) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پاکوں کے سردارہ اور نبیوں کے شہنشاہ ہیں مگر علماء نے اپنے مگہ معتقدات میں آنحضور کی ذات اقدس پر بھی ایسے اخلاق سوز بہتان تراشے ہیں کہ خون کھول اٹھتا ہے۔اور کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ان کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ نجم کے نزول کے دوران معاذ اللہ شیطانی الہام ہوا (جلالین ) اور حضرت زینب (اپنی پھوپھی زاد بہن ) کو دیکھ کر عاشق ہو گئے اور دعا کی یسبحان اللہ یا مقلب القلوب - (تفسیر بیضاوی و جلالین ) قارئین یہ معلوم کر کے حیران ہوں گے کہ ضیا ء حکومت نے سماء میں نیشنل سیرت کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرائی اور ایک انگریز مارٹن لنگز (Martin Lings) کو اوّل انعام کا ستحق قرار دیتے ہوئے جس مقالہ پر پانچ ہزار پاؤ نڈ پیش کئے اس میں خاص طور پر زینب سے معاشقہ کی جھوٹی کہانی بیان کی گئی تھی۔یہ مقالہ سہیل اکیڈیمی لاہور نے زیر عنوان Muhammad, his life based on the earliest sources شائع کیا۔پاکستان کے فاضل ادیب اور اہل قلم نے پریس میں اس پر زبر دست احتجاج کیا ہے، ہر عاشق مصطفے خون کے آنسو بہا رہا ہے ، دل و جگر پاش پاش ہو گئے ہیں اور جسم لرز رہے ہیں مگر نقار خانے میں طوطی کی بھلا کون سنتا ہے۔جماعت احمدیہ قریباً سے مکمل نے ان مفتوریات و خرافات کو شر انگیز، شرمناک اور بستان عظیم سمجھتی ہے اور ایسے معتقدات کے خلاف جہاد کر رہی ہے مگر پیشہ ور ملا اس جرم میں اسے مرتد اور غیر مسلم اور گردن شتنی کہتے ہیں۔سے