عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 64 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 64

عائلی مسائل اور ان کا حل رحمی رشتے اور ان کی اہمیت رحمی رشتوں کی اہمیت بتاتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: پھر صلہ رحمی ہے۔آپس میں جو رشتہ دار ہیں ان کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کا سلوک اور تعلق بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس میں ترقی کریں۔صلہ رحمی کیا ہے؟ عورتیں اپنے رشتہ داروں کا خیال رکھیں۔اپنے خاوندوں کے رشتہ داروں کا خیال رکھیں۔ساسیں جو ہیں وہ اپنی بہوؤں کا خیال رکھیں۔اپنی بہوؤں کے رشتہ داروں کا خیال رکھیں۔ایک پیار اور محبت کی فضاء پیدا کریں تاکہ جماعت کی جو ترقی کی رفتار ہے وہ پہلے سے تیز ہو۔جو اکائی میں، جو ایک ہونے میں، جو محبت میں اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں وہ پھوٹ میں اور لڑائیوں میں نہیں ہوتے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنیکی کوشش کریں“۔(خطاب فرمودہ 2 نومبر 2008ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ برطانی) اس حوالے سے ایک اور موقع پر فرمایا: " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ رحمی رشتے صرف اپنے رحمی رشتے نہیں ہیں، اپنے خون کے رشتے نہیں ہیں بلکہ خاوند اور بیوی کے جو اپنے اپنے رحمی رشتے یا خون کے رشتے تھے ، وہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے رحمی رشتے بن جاتے ہیں۔یعنی خاوند کے ماں باپ بہن 64