عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 36 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 36

عائلی مسائل اور ان کا حل قسم کے احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔بلکہ جیسا کہ میں نے کہا کہ اس تعو پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو اس طرف بلائیں ایسے عمل دکھا ئیں تاکہ آپ کے اعلیٰ معیار دیکھ کر غیر عور تیں آپ سے رہنمائی حاصل کریں۔دنیا کی عورتیں آپ کے پاس یہ سوال لے کر آئیں کہ گو ہم بعض دنیاوی علوم میں آگے بڑھی ہوئی ہیں بظاہر ہم آزاد ماحول میں اپنی زندگیاں گزار رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم دل کا سکون اور چین حاصل نہیں کر سکیں۔ہمارے اندر ایک بے چینی ہے ہمارے خاندانوں میں بٹوارہ ہے ایک وقت کے بعد خاوند بیویوں میں اختلافات کی خلیج بڑھتی چلی جاتی ہے۔جس سے بچے بھی متاثر ہوتے ہیں اور سکون اور یکسوئی سے نہیں رہ سکتے جب کہ تمہارے گھروں کے نقشے ہمارے گھروں سے مختلف نظر آتے ہیں۔تمہارے گھر ہمیں پر سکون نظر آتے ہیں ہم تمہیں ماڈل سمجھتے ہیں۔ہمیں بتاؤ کہ ہم یہ سکون کس طرح حاصل کریں؟ یہ غیروں کو آپ کے پاس آکر سوال پوچھنا چاہیے۔پھر آپ بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جس مقصد کے لئے پیدا کیا ہے اُسے تم بھول رہی ہو۔نہ مرد اس پر عمل کر رہے ہیں نہ عور تیں اُس پر عمل کر رہی ہیں اور وہ ہے اس کی عبادت کرنا اور نیک اور صالح اعمال بجا لانا اور یہ تمہیں حقیقی اسلام میں ہی نظر آئے گا“۔(جلسہ سالانہ یو کے، خطاب از مستورات فرمودہ 29 جولائی 2006ء) مزید فرمایا: حدیث میں آتا ہے کہ خاوند کو چاہئے کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے 36