عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 237 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 237

عائلی مسائل اور ان کا حل عطا فرماتا ہے۔عورت کو اپنے حسن اور زینت کا بڑا خیال رہتا ہے لیکن بہت سی ایسی ہیں جو اپنی اصل زینت سے بے خبر رہتی ہیں۔میک آپ کرنے سے، کپڑے پہنے سے، زیور پہننے سے زینت نہیں ملتی۔اصل زینت وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتائی ہے۔اُس حسن سے بے خبر رہتی ہیں جس سے اُن کا حسن و زینت کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور جو آزادی حاصل کر کے نہیں ملتی۔اس معاشرے کی فضولیات میں گم ہو کر نہیں ملتی۔جو حجاب مختم کر کے نہیں ملتی۔جو سر ننگے کرنے سے نہیں ملتی۔جو اپنے خاوندوں کے سامنے دنیاوی خواہشات پیش کرنے سے نہیں ملتی۔یا مر دوں کے لئے بھی ایک زینت ہے، مردوں کو وہ زینت، فیشن ایبل عورت سے رشتہ کرنے سے نہیں ملتی، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے سے ملتی ہے۔آجکل مغرب کے زیر اثر ہو کر ہماری بعض عورتیں بھی اس قسم کا اظہار کر دیتی ہیں کہ شاید یہی زینت ہے۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ زینت تقویٰ کا لباس پہنے سے ملتی ہے۔اور لباس تقویٰ اُن کو میسر آتا ہے جو اپنے ایمانی عہدوں اور امانتوں کو اپنی تمام تر صلاحیتوں اور استعدادوں کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے وہ مرد ہوں یا عور تیں ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اپنے جسم کے تمام اعضاء کو جو ظاہری اعضاء ہیں ان امانتوں کا حق ادا کرنے والا بناؤ۔ہر مرد اور عورت کا کام ہے کہ اپنے کان، آنکھ ، زبان اور ہر عضو کے استعمال کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع کر کے استعمال کریں۔اب عائلی جھگڑوں میں دیکھا گیا ہے کہ 237