عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 236 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 236

عائلی مسائل اور ان کا حل انمول تعویذ آجاتا ہے جو سلامتی کی ضمانت ہے۔انسان ایک ایسے مضبوط قلعے میں آجاتا ہے جس کے ارد گرد خدا تعالیٰ نے پہرہ بٹھایا ہوا ہے جس تک کوئی شیطانی حربہ نہیں پہنچ سکتا۔شیطانی خیالات اور جذبات اسی وقت اُبھرتے ہیں جب انسان خدا تعالیٰ کو بھول جاتا ہے، جب خدا تعالیٰ کا خوف نہیں رہتا۔پس اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہو تو کبھی کوئی ایسی حرکت انسان سے سرزد نہیں ہو سکتی جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی ہو اور دنیا کے امن کو برباد کرنے والی ہو، اپنے معاشرے کے امن کو برباد کرنے والی ہو ، اپنے گھروں کے سکون اور امن کو برباد کرنے والی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تم اس قلعہ میں آکر بہت سے فتنوں سے بچ جاتے ہو، محفوظ ہو جاتے ہو۔فضول اور خطرناک جھگڑوں سے بچ جاتے ہو۔پس آج کے معاشرے میں ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم لغویات اور فضولیات سے بچیں۔اپنی زندگیوں میں امن و سکون پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقوں سے انسان کو مختلف قسم کے فتنوں سے بچنے ، فتنوں اور خطرناک جھگڑوں سے بچنے اور بچانے کے راستے سکھائے ہیں۔لیکن بد قسمتی سے انسان ان راستوں پر توجہ نہ دے کر اپنی زندگیوں کو برباد کر لیتا ہے۔اس خوبصورتی سے اپنے آپ کو محروم کر لیتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ایک مومن اور مومنہ کے لئے مہیا فرمائی ہے۔جو ایک مومن اور مومنہ کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے جو اس کے حسن کو چار چاند لگا دے۔کپڑے یا ظاہری حسن کوئی چیز نہیں ہے۔اصل حسن وہ ہے جو اللہ تعالیٰ 236