عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 21 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 21

عائلی مسائل اور ان کا حل ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔تم اس اقرار کے ساتھ ان کے لئے اپنے عہد و پیمان کر رہے ہوتے ہو کہ تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے ہم ہر وقت اس فکر میں رہیں گے کہ ہم کن کن نیکیوں کو آگے بھیجنے والے ہیں۔وہ کون سی نیکیاں ہیں جو ہماری آئندہ زندگی میں کام آئیں گی۔ہمارے مرنے کے بعد ہمارے درجات کی بلندی کے کام بھی آئیں۔ہماری نسلوں کو نیکیوں پر قائم رکھنے کے کام بھی آئیں۔اللہ تعالیٰ کی اس وار ننگ کے نیچے یہ عہد و پیمان کر رہے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خبیر ہے۔جو کچھ تم اپنی زندگی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرو گے یا کر رہے ہو گے دنیا سے تو چھپا سکتے ہو لیکن خدا تعالیٰ کی ذات سے نہیں چھپا سکتے۔وہ تو ہر چیز کو جانتا ہے۔دلوں کا حال بھی جاننے والا ہے“۔- (خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 2005ء بمقام انٹر نیشنل سینٹر۔ٹورانٹو کینیڈا مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 08جولائی 2005ء) 21