عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 20

عائلی مسائل اور ان کا حل جب اپنے ہر رشتے کی جو بنیاد ہے اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں گے“۔(جلسه سالانہ برطانیہ 23 جولائی 2011ء، مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 04 مئی 2012ء) باہمی رشتوں کے حوالہ سے احباب جماعت کو نہایت اہم نصائح کرتے ہوئے ایک حدیث نبوی ایم کا حوالہ دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے فرمایا: ”حضرت عامر " کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو مومنوں کو ان کے آپس کے رہن ، محبت اور شفقت کرنے میں ایک جسم کی طرح دیکھے گا۔جب جسم کا ایک عضو بیمار ہوتا ہے تو اس کا سارا جسم اس کیلئے بے خوابی اور بخار میں مبتلا ( صحیح مسلم کتاب البر والصلة والادب، باب تراحم المو منین و تعاطفهم و تعاهد هم) خدا کرے آپ لوگ اپنے ماحول میں پیدا ہوتی ہوئی برائیوں کو ایک جسم کی رہتا ہے۔طرح دیکھنے اور محسوس کرنے کے قابل ہو جائیں۔نیز فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو تمام مومنوں کو یہ فرما رہے ہیں کہ ایک لڑی میں پروئے جانے کے بعد تم ایک دوسرے کی تکلیف کو محسوس کرو۔میاں بیوی کا بندھن تو اس سے بھی آگے قدم ہے۔اس سے بھی زیادہ مضبوط بندھن ہے۔یہ تو ایک معاہدہ ہے جس میں خدا کو گواہ ٹھہرا کر تم یہ اقرار کرتے ہو کہ ہم تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق 20