عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 206 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 206

عائلی مسائل اور ان کا حل عبادت کی طرف توجہ دلانے والے ہوں آپ اپنے خاوندوں کو نمازوں کے لئے جگانے والی اور توجہ دلانے والی ہوں“۔پھر فرمایا: ”عورت پر اپنے بچوں کے نگران ہونے کی وجہ سے ان کے جگانے کی ذمہ داری بھی ہے اور نمازوں کے لئے ان کو توجہ دلانے کی ذمہ داری بھی ہے۔پس جس گھر میں عورتیں عبادت کے لئے اپنی راتوں کو زندہ کرنے والی ہوں گی اور اپنے مردوں اور بچوں کو عبادت کی طرف توجہ دلانے والی ہوں گی وہ گھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں گے“۔(خطاب از مستورات جلسه سالانہ آسٹریلیا 15 اپریل 2006ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 12 جون 2015ء) 17 ستمبر 2005ء کو جلسہ سالانہ سویڈن کے موقع پر مستورات سے اپنے خطاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے متعدد مختلف امور سے متعلق احمدی خواتین کی رہنمائی فرمائی اور خاوندوں کے حقوق کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: وو اللہ تعالیٰ کے رسول لم نے فرمایا ہے کہ عورت گھر کی نگران ہے۔خاوند کی جو اولا جو اولاد ہے اُس کی وہ نگران ہے۔اس لئے ماؤں کو، عورتوں کو بہر حال بچوں کی خاطر قربانی دینی چاہئے ، گھر میں رہنا چاہئے۔جب بچے سکول سے آئیں تو ان کو ایک پرسکون محبت والا ماحول میسر آنا چاہئے۔جائزہ لے لیں اس ماحول میں اکثر بچے اس لئے بگڑ رہے ہیں کہ وہ ماں باپ کے پیار سے 206