عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 189 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 189

عائلی مسائل اور ان کا حل بھی کریں۔ایک شادی بھی ان کے لئے مشکل ہو جائے چونکہ پتہ نہیں کس وجہ سے عورت کا کونسا حق ادانہ کرنے کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے نیچے آجائیں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی لے لیں“۔(جلسہ سالانہ یو کے خطاب از مستورات فرمودہ 31 / جولائی 2004ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 24 اپریل 2015ء) صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قابلِ تقلید نمونہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں عائلی مسائل کے ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور آپ کے اصحاب کے نمونہ کا ذکر فرمایا۔حضور انور نے صحابہ میں ہونے والی پاکیزہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: حضرت چوہدری محمد اکبر صاحب روایت کرتے ہیں کہ : صحابی موصوف چوہدری نذر محمود صاحب تھے جو اصل متوطن اور حمہ ضلع شاہ پور تھے اور حضرت مولوی شیر علی صاحب کے رشتہ داروں میں سے تھے وہ ڈیرہ غازیخان میں ملازم تھے۔جہاں تک کہ اس عاجز کو یاد ہے وہ روایت کرتے تھے کہ سلسلہ احمدیہ میں منسلک ہونے سے پہلے ان کی حالت اچھی نہ تھی اور وہ اپنی اہلیہ کو پوچھتے تک نہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک زمانے میں ہدایت بخشی اور شناخت حق کی توفیق دی جس کے بعد ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کا شوق ہو ا چنانچہ وہ قادیان 189