عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 185
عائلی مسائل اور ان کا حل ہوتا ہے کہ مرد اور عورت کے علاوہ دیگر رشتہ دار بھی شامل ہو جاتے ہیں جو ایک دوسرے پر ذاتی قسم کے الزامات لگا رہے ہوتے ہیں۔جن کو سن کر بھی شرم آتی ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات تو ایسے ہیں جن میں بعض پوشیدہ باتیں بھی ظاہر ہو جاتی ہیں۔تو جھگڑا ہونے کے بعد ان کو باہر یا اپنے عزیزوں میں بیان کرنا صرف اس لئے کہ دوسرے فریق کو بد نام کیا جائے تا کہ اس کا دوسری جگہ رشتہ نہ ہو۔تو فرمایا کہ اگر ایسی حرکتیں کرو گے تو یہ بہت بڑی بے حیائی اور خیانت شمار ہو گی اور خائن کے بارہ میں انذار آئے ہیں کہ ایک تو خائن مومن نہیں، مسلمان نہیں اور پھر جہنمی بھی ہے (خطبه جمعه فرمود 16 فروری 2004 ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن) (مطبوعہ خطبات مسرور جلد دوم صفحہ 111۔ایڈیشن 2005ء مطبوعه نظارت اشاعت ربوہ) مطلقہ عورتوں کے حقوق حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں اسلام میں مطلقہ عورت کو دیئے گئے حقوق کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جو مطلقہ عورت ہے اس کے حق کے بارے میں ہے کہ اگر طلاق ہو جاتی ہے تو عورت کے لئے مقررہ عدت ہے جو متعین کر دہ ہے اس کے بعد وہ آزاد ہے کہ شادی کرے۔دوسری جگہ حکم ہے کہ تم ان کی شادی میں روک 185