عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 163 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 163

عائلی مسائل اور ان کا حل سامنے پیش کی۔ایک حدیث ہے: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنوں میں سے کامل ترین ایمان والا شخص وہ ہے جو ان میں سے سب سے بہتر اخلاق کا مالک ہے اور تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں سے بہترین سلوک کرنے والے ہیں“۔(ترمذی کتاب الرضاع باب ما جاء في حق المرأة على زوجها) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام (مردوں کے لئے) فرماتے ہیں: دل دکھانا بڑا گناہ ہے اور لڑکیوں کے تعلقات بہت نازک ہوتے ہیں جب والدین ان کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالے کرتے ہیں تو خیال کرو کہ کیا امیدیں ان کے دلوں میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازہ انسان عَاشِرُ وَاهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے حکم سے ہی کر سکتا ہے“۔( البدر جلد 3 صفحہ 26۔8 جولائی 1904ء بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 2 صفحہ 216) (خطبہ جمعہ فرمودہ 5 / مارچ 2004ء بمقام بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 19 / مارچ 2004ء) شرائط تعدد ازدواج اور پہلی بیویوں کے حقوق اسلام پر اس اعتراض کے جواب میں کہ مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دے کر عورتوں پر ظلم کیا ہے حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مستورات سے اپنے خطاب فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2004ء جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقعہ پر فرماتے ہیں: اسلام نے جو چار شادیوں تک کی اجازت دی ہے وہ بعض شرائط کے 163