عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 133
عائلی مسائل اور ان کا حل بچے بھی جھوٹ بولنے کی عادت میں مبتلا ہو جاتے ہیں“۔مزید فرمایا: پھر یہ بھی نصیحت ہے کہ اگر تم اس طرح سچ پر قائم رہو گے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی کوشش کرتے رہو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری ان کوششوں کے نتیجہ میں تمہاری اصلاح کرتا رہے گا۔تمہیں نیکیوں پر چلنے کی توفیق دیتا رہے گا۔تمہارے گناہوں سے، تمہاری غلطیوں سے، صرفِ نظر کرتے ہوئے تمہارے گھروں کو جنت نظیر بنادے گا۔سچ پر قائم رہنے کے بارے میں فرمایا ہے کہ سچ پر قائم رہ کر ہی ایک دوسرے پر اعتماد قائم ہوتا ہے اور سچ پر قائم رہ کر ہی آپس کے تعلقات کو اچھی طرح ادا کر سکتے ہو اور سچ پر قائم ہو کر ہی اپنی نسلوں کی صحیح تربیت کر سکتے ہو اور ان کو معاشرے کا ایک مفید وجو د بنا سکتے ہو۔(جلسه سالانه جر منی خطاب از مستورات فرمودہ 21/ اگست 2004 ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل یکم مئی 2015 ء) 7 اکتوبر 2011ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بعد نماز مغرب و عشاء مسجد بیت الرشید ہمبرگ (جرمنی) میں چار نکاحوں کا اعلان فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسنون خطبہ نکاح و آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” پس ان آیات میں اسی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ تقویٰ سے کام لیتے ہوئے۔اس حد تک سچائی جس میں ذرا سا بھی جھول نہ ہو، اس کا خیال رکھو۔133