تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 87 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 87

۸۷ رو شخ ترتیب عثمانی نے یہ نقصان دیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ تم ایسا بُرا عذر نہ کرو گے کیونکہ جیسا گذرا حدیث میں وہ بے اعتباری تھی پھر اس صورت میں قرآن بھی قابل اعتبار نہیں رہتا۔دوم عجم بھی گئے گذرے زمانے میں ہزاروں حافظ ہیں اور میرے جیسے کم ذہن باہمہ کثرت شواغل سال میں یاد کر سکتے ہیں۔کیا ممکن ہے کہ عربوں نے جن کے حافظہ کو مؤرخ بالا تفاق مان چکے ہیں بافہم فصاحت و بلاغت قرآن کو تئیس برس میں یاد نہ کیا ہو۔پھر ایسے وقت جب اسلام میں داخل ہونے والوں کو ابتدائی جوش تھا۔پھر یہ بات بھی عقل میں نہیں آتی کہ شیعہ کے ہزاروں مصنف اور داعی اپنی تصانیف کو، اپنے خیالات کو دنیا میں پھیلا دیں اور قرآن جیسی ضروری چیز کو صاحب الزمان غار میں لے کر کالعدم کر دیں پھر یرید کا لفظ آپ کے مطلب کو پورا نہیں ہونے دیتا۔دیکھئے ان آیات کو يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الیسر۔حالانکہ سب لوگ پسر میں نہیں وَاللَّهُ يُرِيدُ اَنْ تَتُوبَ عَلَيْكُمْ اور سب تائب نہیں۔اصل بات یہ کہ ارادہ دو قسم کا ہوتا ہے ایک شرعی اور ایک کونی ارادہ میں کسی چیز کا ارادہ ظاہر کرنے سے اس چیز کی پسندیدگی ثابت ہوتی ہے اور آپ نے جو أَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمُ کی تفسیر فرمائی ہے وہ اس وقت تسلی بخش تھی اگر ظَنَ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنْتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا اور لَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ۔اور تَقْتُلُونَ أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ کی تفسیر بھی مجھے یاد نہ ہوتی اور حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِين کے میں آپ نے عطف کے کرنے میں سخت غلطی کی ہے یہ منِ اتَّبَعَ حسب کا مفعول ہے اور کاف پر معطوف ہے اى حسبك و مـــن اتبعك الله۔جناب حکیم مہدی صاحب نے فقیر سے وعدہ فرمایا کہ وہ امیر علیہ السلام کی بلافصل۔امامت کو قطعی الدلالہ نص سے ثابت کر دیں گے اُن سے عرض کر دیجئے قبل از ارقام مسئلہ ان کلمات کو دیکھ رکھیں تشبید المطاعن کے نمبر ۳۷۴ میں ہے اکثر احکام از قرآن مستنبط نمی شود و آنچه مستنبط می شود در غایة اجمال و اشکال و تشابه است و اختلاف عظیم در فهم احکام از انها شده بعض گفته اند محکم ترین آیات کریمہ آیت وضو است و قریب بصد تشابه در انست ورد قرآن ناسخ و منسوخ محكم منشا به ظاهر و مادل عام خاص مطلق مقید و غیر اینها است پس چگونه کتاب خدا برائے رفع اختلاف کافی باشد انتھی۔البقرة: ١٨٦ النسا: ۲۸ الانفال: ۶۵ ۲۳