تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 128 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 128

۱۲۸ مبادى الصرف و النحو آن - لن - گی۔اِذن مضارع کے ابتدا میں آویں تو مضارع کے رفع اور علامت رفع کو دور کرو اور جہاں آخر میں پیش تھا وہاں زبر دو۔لَن يَظْلِمَ - لَنْ يَظْلِمَا لَنْ يَظْلِمُوا لَنْ تَظْلِمَ لَنْ تَظْلِمَا لَنْ يَظْلِمُنَ پڑھو یادر ہے (۱) لامِ جَعُود کہ جس سے پہلے کان منفی ہوتا ہے (۲) آؤ بمعنے إلى يا إِلَّا (۳) حَتَّى بمعنے إلى يا (۴) لام فَاء سَبَبية جوفی یا طلب کے بعد ہو۔و او بمعنے مع کے بعد (ن ) کو حذف کر دیتے ہیں۔جیسے مَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمُ - لَا كَافَةُ أَوْ تُهْمَلَ - كُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ - لَعَلَى أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ فَأَطْلِعَ لَا تَنْهَ عَنْ خُلْقٍ وَ تَأْتِيَ مِثْلَهُ سہ حرفی ماضی کا اسم فاعل کے واحد جمع مذکر فَاعِل فَاعِلَانِ فَاعِلُونَ مؤنث فَاعِلَةٌ فَاعِلَتَانِ فَاعِلات اسم مفعول واحد جمع مذکر مَفْعُولُ مَفْعُولان مَفْعُولُونَ نث مَفْعُولةٌ مَفْعُوَلَتَانِ مَفْعُولات اور فعیل۔فعول۔مؤنث مذکر فاعل اور مفعول میں مشترک ہے جیسے شَرِيف اكول " قتیل۔اور رسُول۔مرد و عورت۔اچھا۔بہت کھانے والا۔مرا ہوا۔بھیجا ہوا۔لے ایک مشتق ہے جو مصدر سے بنتا ہے اس اسم کے لئے جسے مصدر کا صدور ہوا یا جس کے ساتھ مصدر کا قیام میں بدوں زیادت اور ثبوت کے۔۱۴