365 دن (حصہ سوم) — Page 168
درس روحانی خزائن 168 اندوختہ فسق و فجور میں ان کا معاون ہو گا اور ان کی سیاہ کاریوں کا ثواب اُن کے نامہ اعمال میں ثبت ہو تا رہے گا۔فرمایا: اولاد کی آرزو کے لیے حضرت زکریا علیہ السلام کا سادل درکار ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرآن کریم میں اس کا ذکر کرنا اس لیے ہے کہ حضرت زکریا کی دعاولد صالح کے لیے مومنوں کے لیے اُسوہ ٹھہر جائے۔فرمایا: زندگی نا قابل اعتبار ہے۔فرصت بہت کم ہے۔ہر ایک کو چاہے کہ دین کی فکر میں لگ جائے۔اس سے بہتر نسخہ عمر بڑھانے اور برکت کا نہیں۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 305،304 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی کھتری ایک قوم گڑھنا جلنا گرہستی گھر بار والا، اہل و عیال والا متكفل کفیل، ذمہ دار، ضامن متولى نگران، سرپرست سنت مستمره جاری سنت خاکستر گرم گرم راکھ ناہنجار سیج روش، بے راہ ، گمراہ اندوخته کمایا ہوا ولد صالح نیک بیٹا