365 دن (حصہ سوم) — Page 164
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 97 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔164 آنحضرت مصلی الم کے معجزات: آنحضرت صلی ا کرم کا کروڑ معجزوں سے بڑھ کر معجزہ تو یہ تھا کہ جس غرض کے لئے آئے تھے اسے پورا کر گئے۔یہ ایسی بے نظیر کامیابی ہے کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی میں کامل طور سے نہیں پائی جاتی۔حضرت موسیٰ بھی رستے ہی میں مر گئے اور حضرت مسیح کی کامیابی تو ان کے حواریوں کے سلوک سے ہویدا ہے۔ہاں آپ کو ہی یہ شان حاصل ہوئی کہ جب گئے تو رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِی دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : 3) یعنی دین اللہ میں فوجوں کی فوجیں داخل ہوتے دیکھ کر۔دوسرا معجزہ تبدیل اخلاق ہے کہ یا تو وہ اولبِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف:180) چارپایوں سے بھی بدتر تھے یا يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا ( الفرقان: 65) رات دن نمازوں میں گزارنے والے ہو گئے۔تیسرا معجزہ آپ کی غیر منقطع برکات ہیں کل نبیوں کے فیوض کے چشمے بند ہو گئے۔مگر ہمارے نبی کریم ملی ای کم کا چشمہ فیض ابد تک جاری ہے چنانچہ اسی چشمہ سے پی کر ایک مسیح موعود اس امت میں ظاہر ہوا۔چوتھی یہ بات بھی آپ ہی سے خاص ہے کہ کسی نبی کے لیے اس کی قوم ہر وقت دعا نہیں کرتی مگر آنحضرت صلی الی یوم کی امت دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں نماز میں مشغول ہوتی ہے اور پڑھتی ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ اس کے نتائج برکات کے رنگ میں ظاہر ہو رہے ہیں۔چنانچہ انہی میں سے سلسلہ مکالمات الہی ہے جو اس امت کو دیا جاتا ہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 205 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی ہویدا ظاہر ، عیاں چارپایوں چار پاؤں والے جانور