365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 151 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 151

درس روحانی خزائن 151 ہم جانتے ہیں کہ سنت اللہ کیا ہے۔سرور انبیاء پر کروڑوں اعتراض ہوئے۔ہم پر تو ابھی اتنے نہیں ہوئے۔بعض کہتے ہیں کہ جنگ احد میں آپ کو 70 تلواریں لگی تھیں۔صدق کا پیج ضائع نہیں ہوتا۔ابو بکری طبیعت تو کوئی ہوتی ہے کہ فورآمان لے۔طبائع مختلف ہوتی ہیں۔مگر نشان کے ساتھ کوئی ہدایت نہیں پاسکتا۔سکینت باطنی آسمان سے نازل ہوتی ہے۔تصرفاتِ باطنی یک دفعہ تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں۔پھر انسان ہدایت پاتا ہے۔ہدایت امر ربی ہے۔اس میں کسی کو دخل نہیں۔میرے قابو میں ہو تو میں سب کو قطب اور ابدال بنادوں۔مگر یہ امر محض خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ہاں دُعا کی جاتی ہے۔“ مشکل الفاظ اور ان کے معانی طفل مکتب مدرسے میں پڑھنے والا بچہ ، نو آموز ذوالمعارف معارف والا ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 454،453 مطبوعہ ربوہ) زود رنج بہت جلد ناراض ہو جانے والا کینہ پرور زوالوجوه نقیض چہرے والا الٹ، متضاد دشمنی رکھنے والا هنوز ابھی تک امر ربی میرے رب کا حکم قطب خدارسیدہ بزرگ ابدال نیک صالح لوگ