365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 52 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 52

درس القرآن 52 درس القرآن نمبر 118 اِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ الْكِتَبِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَبِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمْ أُولَبِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّالَةَ بِالهُدى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الكتب بِالْحَقِّ وَإِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَب لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ (البقرة:175تا177) تعلیم کتاب و حکمت یعنی احکام و قوانین شریعت کی تعلیم اور ان قوانین و احکامات شریعت کی حکمتیں بتانا جو سورۃ البقرۃ کے چار اہم مضامین میں سے دوسرا اور تیسرا مضمون ہے کی ابتداء آیت يَايُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَلًا طَیبا(البقرة:169) سے شروع ہو چکی ہے۔اس مضمون کا ایک بہت اہم پہلو یہ ہے کہ بنی اسرائیل نے پہلے اور خود بعض مسلمانوں نے بعد میں حلت و حرمت کے احکامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔بعض لوگوں نے حلال چیزوں کو حرام قرار دینے کی کوشش کی ہے اور بعض لوگوں نے حرام کو حلال ٹھہر انے پر پورا زور لگایا ہے اس لئے اس مضمون کے ساتھ یہ بھی ضروری تھا کہ یہ وضاحت ہو جائے کہ بنی اسرائیل کی الہامی کتاب میں جو قرآن شریف سے حلت و حرمت کے مسائل میں اختلاف ہے اس کی وجہ ان کا اصل تعلیم کو چھپانا ہے اور آئندہ کے مسلمانوں کو بھی وار نگ دے دی جائے کہ وہ شریعت کے احکامات کو چھپانے کی کوشش نہ کریں جیسے بعض مسلمان شراب کی حرمت کے حکم کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ بہانے بناتے ہیں کہ شراب کے بارہ میں لفظ حرام قرآن میں نہیں ہے۔یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو کتاب میں سے اللہ نے نازل کیا ہے اور اس کے بدلے معمولی قیمت لے لیتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو آگ کے سوا اپنے پیٹوں میں کچھ نہیں جھونکتے اور اللہ ان سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو پاک کرے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب مقدر ہے۔اس تسلسل میں فرماتا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب۔پس آگ پر یہ کیا ہی صبر کرنے والے ہوں گے۔یہ اس لئے ہو گا کہ اللہ نے کتاب کو حق کے ساتھ اتارا ہے اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کتاب کے بارہ میں اختلاف کیا ہے وہ بہت دور کی مخالفت میں مبتلا ہیں۔