365 دن (حصہ دوم) — Page 19
درس القرآن 19 کتابوں پر ایمان لائے جو دُنیا کے گل نبیوں کو اُن کے رب کی طرف سے دی گئی تھیں یعنی اس کی طرف سے جس نے کھلے کھلے طور پر اُن کی ربوبیت کی اور دنیا پر ثابت کیا کہ وہ اُس کا ناصر اور حامی اور عربی ہے خواہ وہ کسی قوم یا کسی ملک میں پیدا ہوئے تھے۔ہم خدا کے نبیوں میں تفرقہ نہیں ڈالتے جو بعض کو قبول کریں اور بعض کو رڈ کریں بلکہ ہم سب کو قبول کرتے ہیں جو خدا کی طرف سے دنیا میں آئے اور ہم اس طرح پر جو خدا نے سکھایا ہے اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور خدا کے آگے اپنی گردن ڈالتے ہیں۔" چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 377،376)