365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 162 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 162

درس روحانی خزائن 162 اور رُوح وہ دُعا ہے جو ایک لذت اور سرور اپنے اندر رکھتی ہے۔ارکانِ نماز دراصل روحانی نشست و برخاست کے اظلال ہیں۔انسان کو خدائے تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب خدمتگاران میں سے ہے۔رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گو یا طیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کے لیے کس قدر گردن جھکاتا ہے۔اور سجدہ کمال ادب اور کمال تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔یہ آداب اور طرق ہیں جو خدا تعالیٰ نے بطور یاداشت کے مقرر کر دیئے ہیں۔اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطر اُن کو مقرر کیا ہے۔علاوہ ازیں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔اب اگر ظاہری طریق میں (جو اندونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے) صرف نقال کی طرح نقلیں اُتا ری جائیں اور اُسے ایک بار گراں سمجھ کر کر اُتار پھینکنے کی کوشش کی جاوے تو تم ہی بتلاؤ اس میں کیا لذت اور حظ آسکتا ہے۔اور جب تک لذت اور سرور نہ آئے اُس کی حقیقت کیونکر متحقق ہو گی اور یہ اس وقت ہو گا جبکہ روح بھی ہمہ نیستی اور تذلل تام ہو کر آستانہ الوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے روح بھی بولے۔اس وقت ایک سرور اور نور اور تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔” ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 28، 29 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: وو زیرک عقلمند، دانشمند دوام ہمیشگی نشست و برحناست بیٹھنا اور اٹھنا