365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 155 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 155

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 40 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔155 “(1) خدا نے مجھے قرآنی معارف بخشے ہیں (2) خدا نے مجھے قرآن کی زبان میں اعجاز عطا فرمایا ہے (3) خدا نے میری دُعاؤں میں سب سے بڑھ کر قبولیت رکھی ہے (4) خدا نے مجھے آسمان سے نشان دیئے ہیں۔(5) خدا نے مجھے زمین سے نشان دیئے ہیں (6) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ تجھ سے ہر ایک مقابلہ کرنے والا مغلوب ہو گا (7) خدا نے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرے پیرو ہمیشہ اپنے دلائل صدق میں غالب رہیں گے اور دنیا میں اکثر وہ اور اُن کی نسل بڑی بڑی عرب تیں پائیں گے تا اُن پر ثابت ہو کہ جو خدا کی طرف آتا ہے وہ کچھ نہیں اٹھاتا (8) خدا نے مجھے وعدہ دے رکھا ہے کہ قیامت تک اور جب تک کہ دنیا کا سلسلہ منقطع ہو جائے میں تیری برکات ظاہر کرتارہوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے (9) خدا نے آج سے بیس برس پہلے مجھے بشارت دی ہے کہ تیرا انکار کیا جائے گا اور لوگ تجھے قبول نہیں کریں گے پر میں تجھے قبول کروں گا اور بڑے زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کر دوں گا۔(10) اور خدا نے مجھے وعدہ دیا ہے کہ تیری برکات کا دوبارہ نور ظاہر کرنے کے لئے تجھ سے ہی اور تیری ہی نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا جس میں میں رُوح القدس کی برکات پھونکوں گا۔وہ پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہو گا اور مَظْهَرُ الْحَقِّ والعلا ہو گا گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔وَتِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دُنیا میں بڑی قبولیت پھیلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پھیلے گا اور دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہو گا۔یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔" وو (تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 182،181) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: اعجاز معجزه پیرو پیروی کرنے والے