365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 152 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 152

درس حدیث 152 درس حدیث نمبر 77 حضرت ابوہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی علی کرم نے فرمایا: لَيْسَ صَلوةٌ أَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِيْنَ مِنْ الْفَجْرِ وَالْعِشَاءِ وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَافِيْهَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْحَبْوا ( بخاری کتاب الاذان باب فضل صلاة العشاء في الجماعة حديث نمبر (657) نماز اسلامی احکام میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے سب سے پہلی چیز تو ایمان ہے جو شخص ایمان لے آتا ہے اس کے ایمان کے بعد اللہ کے حقوق میں سے پہلی چیز نماز مقررہ وقت پر ہے اور نماز کی ادائیگی پر قرآن شریف میں بار بار زور دیا گیا ہے اور ہمارے نبی صلی علیکم جیسے رحمدل، شفیق مهربان وجود بھی فرماتے ہیں کہ میر ادل کرتا ہے کہ جو لوگ نماز باجماعت میں نہیں آتے ان کے گھروں کو آگ لگادوں۔آج جو حدیث ہم نے پڑھی ہے اس میں حضور صلی یکم فرماتے ہیں کہ منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ بو جھل نماز کوئی نہیں۔منافق وہ ہوتا ہے جو دل میں تو ایمان نہ رکھتا ہو مگر کسی فائدہ یا ضرورت کے لئے ایمان کا اظہار کرتا ہو۔ایسے منافقین دوسری نمازوں میں تو خدا کے گھر میں آجاتے تھے مگر صبح اور عشاء کی نماز میں جو تھوڑی سی ہمت کا تقاضا کرتی ہیں، تھوڑی بہت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اس میں سستی اور تساہل کرتے تھے۔باقی نمازوں میں دکھاوے کے لئے آجاتے تھے۔حضور صلی ال کلیم نے فرمایا فجر اور عشاء کی نمازیں منافقوں پر بھاری ہیں حالانکہ اگر ان کو معلوم ہو کہ ان دو نمازوں کا کتنا ثواب ہے، کتنا فائدہ اور کتنی برکات ہیں تو وہ گھٹنوں کے بل چل کر بھی آنا پڑتا تو آتے۔الله سة