365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 105 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 105

درس القرآن 105 غالب آئیں گے۔شاید تم کہو کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ایسا دن آنے والا ہے جب پانسہ پلٹ جائے گا، جن کو تمسخر کیا جارہا ہے وہ غالب ہوں گے ، تو فرماتا ہے کہ اس دنیا کی زندگی میں ہی اس کا ایک قرینہ موجود ہے وَاللهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ کہ اس دنیا میں ہی بڑے بڑے امیر ، بڑے صاحب جائیداد، بڑے بڑے بینک بیلنس والے کوڑی کوڑی کے محتاج ہو جاتے ہیں اور حد درجہ غریب ارب پتی بن جاتے ہیں حالانکہ دنیوی قواعد کے مطابق دونوں طرف جد وجہد ہوتی ہے۔یہ بتاتی ہے کہ رزق کا معاملہ صرف تمہارے ہاتھ میں نہیں۔کوئی بالا ہستی بھی ہے جس کا عمل دخل اس میں ہے اور تم اپنی جد و جہد میں مختار گل نہیں۔کوئی اور طاقت اس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔