365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 84 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 84

درس القرآن 84 یہودی قبائل حضور صلی الیکم کے خلاف فتنہ پردازی کرتے ہیں اور بیرونی طور پر مکہ والوں اور ایران کے بادشاہ سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حالانکہ ہاروت ماروت کی سر گرمیاں صداقت اور انصاف کی خاطر اور ظلم مٹانے کے لئے تھیں۔جبکہ ان یہود کی کوشش سراسر کفر اور ظلم کے لئے ہیں۔فرماتا ہے وَمَا يُعَلّمن مِنْ أَحَدٍ حَتَّى يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فلا تكفر کہ ہاروت ماروت دونوں جو تدابیر لوگوں کو سکھاتے تھے اس کے متعلق کہہ دیتے تھے کہ ہم لوگ آزمائش کے طور پر ہیں پس ان تدابیر کو کفر کا ذریعہ نہ بنالینا فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوجِه تو وہ لوگ ایسی گہری تدابیر ان دونوں سے سیکھتے جو خاوند اور بیوی کو جدا کر کے رکھ دیں وَمَا هُم بِضَارِینَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ مگر وہ اللہ کے اذن کے بغیر کسی کو نقصان نہ پہنچاتے تھے مگر ان لوگوں کا جو رسول کریم صلی ال یکم کے خلاف شرارت کر رہے ہیں حال یہ ہے کہ وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ یہ وہ کچھ سیکھ رہے ہیں جو ان کو نقصان دیتا ہے اور نفع نہیں دیتا۔پھر یہ لوگ بھی جانتے ہیں وَ لَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَريهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ کہ جس نے یہ سودا کیا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں وَلَبِئْسَ مَا شَرَوا بِهِ أَنْفُسَهُمْ پس بہت برا ہے وہ جس کے بدلے انہوں نے اپنے نفسوں کو پیچ ڈالا لو كَانُوا يَعْلَمُونَ کاش وہ جانتے۔