365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 63 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 63

درس القرآن 63 کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے جو نہ بہت بوڑھی اور نہ بالکل کم عمر ہے اس کے بین بین درمیانی عمر کی ہے۔پس وہی کرو جو تم کو حکم دیا جاتا ہے انہوں نے کہا اپنے رب سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہمارے لئے واضح کر دے کہ وہ کیا ہے ؟ یقینا گائیاں ہم پر مشتبہ ہو گئی ہیں اور ہم یقیناً انشاء اللہ ہدایت پانے والے ہیں۔اس نے کہا کہ بلاشبہ وہ کہتا ہے کہ وہ ضرور ایک ایسی گائے ہے جسے اس غرض سے جوت نہیں ڈالی گئی کہ وہ زمین میں ہل چلائے ، نہ وہ کھیتوں کو سیراب کرتی ہے۔وہ صحیح سلامت ہے۔اس میں کوئی داغ نہیں۔انہوں نے کہا اب تو سچی بات لایا ہے پس انہوں نے اسے ذبح کر دیا اگر چہ وہ ایسا کرنے والے نہ تھے۔