365 دن (حصہ اول) — Page 57
درس القرآن 57 درس القرآن نمبر 47 وَاذْ قُلْتُمْ يمُوسى لَنْ نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَعْلِهَا وَقِتَابِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا قَالَ اتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَ لَكُمْ مَّا سَأَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ وَبَاءُو بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ذَلِكَ بِمَا عَصَواو كَانُوا يَعْتَدُونَ (البقرة : 62) بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ کے احسانات اور بنی اسرائیل کی ناشکری کے بیان کا سلسلہ جاری ہے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو یہ فضیلت عطا فرمائی کہ دنیا کی دوسری قوموں کے لئے نمونہ بنیں اور دنیا کے استاد اور راہنما ثابت ہوں اور اس مقام کے حاصل کرنے کے لئے سادہ اور جفاکشی کی زندگی اور مجاہدانہ زندگی اور فاتحانہ اخلاق کی ضرورت ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کے لئے صحرا کی مجاہدانہ زندگی اور صحت مند غذا کا انتظام فرمایا مگر بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کہا وَ اذْ قُلْتُم یہوسی اور اس وقت کو یاد کرو جب تم نے موسیٰ سے کہا کن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر صبر نہیں کر سکیں گے فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ پس ہمارے لئے اپنے رب سے دعا کر يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا تُنبِتُ الأَرْضُ کہ وہ ہمارے لئے وہ چیزیں نکالے جو زمین اگاتی ہے مِن بقلھا اس کی سبزیوں میں سے وقتا تھا اور اس کی لکڑیوں میں سے وفومِھا اور اس کی گندم میں سے وعدھا اور اس کی دالوں میں سے وَبَصَلِھا اور اس کے پیاز میں سے قَالَ اسْتَبْدِلُونَ الَّذِى هُوَ اَدْنى بِالَّذِي هُوَ خَیر کیا تم ادنی چیز کو بہترین چیز کے بدلہ میں لینا چاہتے ہو۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تمہیں اس مجاہدانہ زندگی سے گزار کر دنیا کا راہنما اور اپنے علاقے کا حاکم بنائے تا کہ تم ان علاقوں میں اس کی شریعت کا نظام نافذ کرو اور تیم وہی چیزیں طلب کر رہے ہو جو تمہیں پرانی غلامانہ زندگی کی طرف لے جائے گی۔یہ چیزیں تو تمہیں کسی بڑے شہر میں مل جائیں گی اهبطوا مِصرا کسی بڑے شہر میں اتر جاؤ فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُهُ جو تم مانگ رہے ہو وہ تمہیں یقیناً مل جائے گی وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ اور بلند روو