365 دن (حصہ اول) — Page 48
درس القرآن 48 آخرت کو بھلا دیا ہے اس حد تک کہ اپنی کتاب سے آخرت کا ذکر ہی نکال دیا ہے مگر صبر اور نمازوں کے ذریعہ وہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُلْقُوا رَبِّهِمْ جن کو یہ خیال ہو کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندگی ہے اور اپنے پیدا کرنے والے مالک سے ملنا ہے۔وَ أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رجِعُونَ جن کو یہ یاد ہو کہ خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔