365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 196 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 196

درس روحانی خزائن 196 عموماً اچھی بات ہے کہ تالوگ تمہارے نیک کاموں کی پیروی کریں اور اگر چھپا کر محتاجوں کو دو تو یہ تمہارے نفسوں کے لئے بہتر ہے جب تم کسی کو قرضہ دو تو ایک نوشت لکھالو اور قرض ادا کرنے میں خدا سے ڈرو اور کچھ باقی مت رکھو اور جب تم کوئی خرید و فروخت کرو تو اس پر گواہ رکھ لو۔اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی کاتب نہ ملے تو کوئی جائیداد قبضہ میں کر لو۔تم سب مل کر خدا کی رسی سے پنجہ مارو اور باہم پھوٹ مت ڈالو۔تم میں سے ایسے بھی ہونے چاہئیں کہ جو امر معروف اور نہی منکر کریں۔تم خدا کی مغفرت کی طرف دوڑو۔مشکل الفاظ کے معانی: فلاح کامیابی نوشت لکھنا، تحریر 66 شہادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 335،336) توشه زادراه عرضه نشانه