365 دن (حصہ اول) — Page 195
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 33 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔مقر آن مجید کے بطور نمونہ چند احکام 195 فرماتا ہے کہ تم صرف خدا کی بندگی کرو اور صبر اور صلوۃ کے ساتھ مدد چاہو اور پاک چیزوں میں سے کھاؤ اور کسی قسم کا فساد مت کرو۔اور تم زکوۃ اور نماز کو قائم کرو اور مقام ابراہیم سے جائے نماز ٹھہراؤ اور خیرات میں ایک دوسرے سے سبقت کرو اور مجھ کو یاد کرو میں تم کو یاد کروں گا۔اور میرا شکر کرو۔اور مجھ سے دعا مانگو اور جو لوگ خدا کی راہ میں شہید ہوں ان کو مردے مت کہو اور جو تم کو سلام علیکم کرے اس کا نام کافر اور بے ایمان نہ رکھو۔پاک چیزیں زمین کی پیداوار میں سے کھاؤ اور شیطان کی پیروی نہ کرو۔تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں مگر جو تم میں سے بیمار یاسفر پر ہو وہ اتنے روزے پھر رکھے۔تم ایک دوسرے کے مال کو ناحق کے طور پر مت کھاؤ اور تم تقویٰ اختیار کرو تا فلاح پاؤ اور تم خدا کی راہ میں ان سے جو تم سے لڑیں لڑو لیکن حد سے مت بڑھاؤ اور کوئی زیادتی مت کرو کہ خدا زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا اور تم خدا کی راہ میں خرچ کرو اور دانستہ اپنے تئیں ہلاکت میں مت ڈالو۔اور لوگوں سے احسان کرو کہ خدا محسنین کو دوست رکھتا ہے اور حج اور عمرہ کو اللہ کے واسطے پورا کرو اور اپنے پاس تو شہ رکھو کہ توشہ میں یہ فائدہ ہے کہ تم کسی دوسرے سے سوال نہیں کرو گے یعنی سوال ایک ذلت ہے اس سے بچنے کے لئے تدبیر کرنی چاہئے اور تم صلح اور اسلام میں داخل ہو۔اور مشرکات سے نکاح مت کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور مشرکین سے اے عور تو تم نکاح مت کرو جب تک ایمان نہ لاویں اور اپنے نفسوں کے لئے کچھ آگے بھیجو اور خدا تعالیٰ کو اپنی قسموں کا عرضہ مت بناؤ اور عورتوں کو دکھ دینے کی غرض سے بند مت رکھو اور جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائیں اور جو روئیں رہ جائیں تو وہ چار مہینے اور دس دن نکاح کرنے سے رکی رہیں۔اگر تم طلاق دو تو عورتوں کو احسان کے ساتھ رخصت کرو۔اگر تمہیں خوف ہو تو نماز پیروں سے چلتے چلتے یا سوار ہونے کی حالت میں پڑھ لو۔اگر اپنے صدقات لوگوں کو دکھلا کے دو تو یہ