365 دن (حصہ اول) — Page 130
درس حدیث درس حدیث نمبر 23 130 حضرت انس جو ہمارے نبی صلی الی یوم کے خادم تھے اور قریباً دس سال آپ کو حضور صلی الم کی خدمت کا موقع ملا، بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الم نے فرمایا لَا يُؤْ مِنْ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِآخِيْهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ا ( بخاری کتاب الایمان باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه 13) کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔اس ایک مختصر سی حدیث کے ذریعہ حضور صلی الم نے خاندانوں میں، رشتہ داروں میں، دوستوں میں، معاشرہ میں، جھگڑوں کی جڑھ کاٹ دی ہے، زیادہ تر جھگڑے، فساد اسی وجہ سے ہوتے ہیں کہ انسان اپنے لئے کچھ چاہتا ہے مگر دوسروں سے سلوک کرتے ہوئے اس بات کو بھول جاتا ہے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ہمارے نبی صلی ا یکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مومن بننا چاہتا ہے، اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو وہ اس وقت تک مسلمان نہیں کہلا سکتا، مومن نہیں بن سکتا، جب تک اس کے دل کی حالت یہ نہ ہو جائے کہ جو چیز ، جو سلوک، جو حالات اپنے لئے چاہتا ہے وہی اپنے دوستوں، اپنے رشتہ داروں، اپنے ہمسایوں، اپنے ملازموں، اپنے جاننے بوجھنے والوں کے لئے پسند نہ کرے۔اگر لوگ صرف ہمارے پاک رسول اللہ صلی علیم کی اس حدیث پر عمل کرنے لگ جائیں تو دنیا کی حالت بدل سکتی ہے۔