دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 94
94 == کا فتویٰ دیا ہے۔اگر آپ اسے صحیح مانتے ہیں تو اسے بھی صحیح مانے۔اور اگر یہ فتویٰ آپ کے نزدیک غلط ہے تو اس فتوے کے صحیح ہونے کا کیا ثبوت ہے۔یہاں تک گفتگو پہنچی تھی دیوبندی صاحب بالکل عاجز ہو چکے تھے۔قادیانی صاحب نے جو معلوم ہوتا ہے پہلے خود دیوبندی ہونگے کیونکہ وہ دیو بندی عقائد سے پوری طرح واقف تھے الزامی جوابوں سے دیو بندی کو بالکل مبہوت کر دیا تھا اب دیوبندی صاحب مجبوراً سخت کلامی دشنام بازی پر آمادہ ہو گئے اور قریب تھا کہ چلتی ٹرین میں فساد ہو جائے یہ حالت دیکھ کر فقیر سے نہ رہا گیا اور فقیر نے یہ کہہ کر دونوں کو آپس میں لڑنے سے باز رکھا فقیر آپ دونوں صاحبان کیوں لڑتے ہیں میرے نزدیک پ دونوں صاحبان اس بات میں سچے ہیں دیوبندی ( غصہ میں آ کر ) میں تو ضرور سچا ہوں مگر آپ نے اس۔۔۔۔گالی۔۔۔۔کوکس طرح سچا کہہ دیا آپ بھی قادیانی معلوم ہوتے ہیں۔قادیانی: آپ اس کی بات پر توجہ نہ دیں آپ اپنا فیصلہ ارشاد فرمائیں فقیر : ( دیو بندی سے مخاطب ہوکر ) الحمد للہ نہ میں قادیانی ہوں نہ دیو بندی۔الحمد للہ میں سنی حنفی ہوں۔آپ دونوں صاحبان بحث کر رہے تھے میں سن رہا تھا۔آپ نے کہا قادیانی کافر ہیں۔میں کہتا ہوں اس بات میں بے شک آپ سچے ہیں ضرور قادیانی کافر ہیں ان صاحب نے فرمایا کہ دیو بندی کا فر ہیں میں کہتا ہوں کہ اس بات میں یہ بھی سچے ہیں ضرور دیو بندی کا فر ہیں