دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 93
93 گزار دیتے ہیں سنئے جناب ! تمام علمائے دیو بند نے مرزا صاحب پر کافر و مرتد ہونے کا فتویٰ دیا ہے پھر ہم مرزا کو کیوں کر کافر نہ کہیں؟ قادیانی : جناب غور فرمائیے۔یہ میری بات کا جواب نہیں ہوا۔میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ علمائے بریلی نے علمائے دیوبند پر کافر و مرتد ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔دیو بندی : اجی حضرت! آپ میرا مطلب نہیں سمجھے۔مطلب یہ کہ مرزا کے کافر و مرتد ہونے پر علمائے بریلی و علمائے دیو بند سب نے کفر کا فتویٰ دیا ہے اور مرزا کو دونوں گروہ کا فر و مرتد جانتے ہیں کہئیے اب تو آپ کی سمجھ میں آیا ؟ قادیانی میں اب بھی آپ کا مطلب سمجھنے سے عاجز ہوں سنئے علمائے دیو بند کو تمام قادیانی اور تمام علمائے بریلی سب کافر کہتے ہیں۔قادیانی صاحبان دیو بندیوں کو اس لئے کا فر کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کی نبوت پر ایمان نہیں لاتے اور علمائے بریلی دیو بندیوں کو اس لئے کافر کہتے ہیں کہ اُکے نزدیک دیو بندی صاحبان اللہ اور رسول کی تو ہینیں اور گستاخیاں کرتے ہیں۔تو آپ کا مطلب یہ ہے کہ جس فریق کے کا فر و مرتد ہونے پر دو گروہ متفق ہوں وہ ضرور کافر ہے تو آپ اپنا اور دیوبندی صاحبوں کا کا فرمرتد ہونا تسلیم کیجیئے۔دیو بندی : آپ کسی طرح مانتے ہی نہیں۔سنئیے مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ کے تمام علمائے کرام نے بھی مرزا اور اس کے ماننے والوں پر کافر ومرتد ہونے کا فتویٰ دیا ہے۔قادیانی: مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ کے جن علماء نے ہم پر کفر کا فتویٰ دیا ہے انہی علماء نے آپ کے تمام دیوبندی صاحبوں پر اور آپ کے پیشواوں رشید گنگوہی اور قاسم نانوتوی ،خلیل انبیٹھوی، اشرف علی تھانوی صاحبان پر کافر و مرتد ہونے