دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 47 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 47

47 ابھی تک شائع کر رہے ہیں۔مثلاً خنزیر کی حرمت کا فلسفہ اسلامی اصول کی فلاسفی ، ص 24 کو المصالح العقلیہ للاحکام النقلیہ کے ص 279 پر دیکھ سکتے ہیں۔عفت اور اسلامی پردہ کا فلسفہ اسلامی اصول کی فلاسفی ص 45 تا 49 یعنی 5 صفحوں کے مضمون کو المصالح کے ص 166 تا169 حرف بحرف دیکھ سکتے ہیں پنج وقتہ نمازوں کے اوقات کی تعین کی وجہ کشتی نوح ص 63 تا 65 یعنی 3 صفحوں کے مضمون کو المصالح کے ص 73 تا 75 پر حرف بحرف دیکھ سکتے ہیں۔اسلامی نکاح کا فلسفہ ” آریہ دھرم ص 32 تا 33 کو المصالح کے ص 218 تا 219 پر حرف بحرف دیکھ سکتے ہیں اسلام کا فلسفہ اخلاق کتاب «نسیم دعوت ص 71 تا 72 کو المصالح کے 303 تا 305 پر حرف بحرف دیکھ سکتے ہیں حقیقت دعا و قضا کتاب ”بركات الدعا ص 7 تا 8 اورص 11 تا 12 کو المصالح کے ص 85،84،83 پر حرف بحرف دیکھ سکتے ہیں۔قبور سے تعلق ارواح الحکم جلد 3 ص 302 پرچہ 23 جنوری 1899 وملفوظات جلد اول ص189 تا191 کو المصالح کے ص262 تا265 پر دیکھ سکتے ہیں۔ص 27 پر ابوالنعمان صاحب زیر عنوان ”فیصلہ آپ کریں فرماتے ہیں یہ کوئی الزام نہیں ہر شخص چشم عبرت سے ان حوالہ جات کو ملاحظہ کر سکتا ہے۔مرزا قادیانی کی کتاب برکات الدعا 1892 میں آریہ دھرم 1895 میں اسلامی اصول کی فلاسفی 1896 میں الحکم 1899 میں کشتی نوح 1902 میں نیم دعوت 1905 میں شائع ہو چکیں تھیں۔اس کے برعکس مولوی اشرف علی تھانوی کی کتاب المصالح ان کی اپنی تحریر