دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 42
42 باب نمبر 4 ایک گائے دوچور؟ یا برادران یوسف يا قاتلين حسين ؟ تحذیرالناس کے دفاع کے تعاقب میں“ بریلویوں کی مشہور ویب سائٹ www۔Islamimehfil۔com زیر عنوان تحذیرالناس کے دفاع کا تعاقب میں بریلوی عالم دین را نا خلیل احمد صاحب دیوبندی علماء دین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ جو دیوبندی حضرات کہتے ہیں ہم نے تحذیر الناس کی مختلف عبارات کو جوڑ کر غلط مفہوم بنالیا ہے اس کے متعلق لکھتے ہیں کہ مولا نا قاسم نانوتوی نے صرف تحذیر الناس میں ہی نہیں اپنی دیگر کتب میں بھی ختم نبوت کے متعلق انہیں معنوں کو بار بارد ہرایا ہے۔چنانچہ اپنی دوسری کتاب انوار النجوم ترجمہ قاسم العلوم میں ختم نبوت کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔خاتم النبیین کے معنی سطحی نظر والوں کے نزدیک تو یہی ہیں کہ زمانہ نبوی صلی این گز شتہ انبیاء کے زمانے سے آخر کا ہے اور اب کوئی نبی نہیں آئے گا مگر آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک ایسی بات ہے جس میں خاتم النبیین سلام کی نہ تو تعریف ہے اور نہ ہی کوئی بڑائی۔(انوار النجوم ترجمہ قاسم العلوم صفحہ 78-79) پھر دیوبندی اعتراض کہ حضرت مولانا قاسم نانوتوی ختمیت زمانی کے قائل تھے اور اس کے منکر کو کا فرسمجھتے تھے کے خلاف دلائل دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔نانوتوی صاحب کی عبارات میں یہاں تضاد پایا جاتا ہے کہ وہ خاتمیت زمانی مانتے بھی ہیں اور نہیں بھی مانتے تحذیرالناس کے ابتداء ہی میں خاتمیت زمانی ماننے کی قباحتیں وہ