بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 69 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 69

69 -۲۶ ریٹائر ڈ کیپٹن محمد بخش صاحب حنفی جالندهری سابق یکرٹری ڈسٹرکٹ آرٹڈ سروسز بورڈ فیصل آباد مقیم کینیڈا جنوری ۱۹۸۲ء میں آپ کینیڈا کے شہر ونڈسر (صوبہ اونٹاریو) میں مقیم تھے۔انہوں دنوں آپ نے ایک کتابچہ اسلام اور ایمان پر مختصر گفتگو کے زیر عنوان لکھا " جسے صوفی برکت علی صاحب دارالاحسان فیصل آباد نے نثار آرٹ پریس سے چھپوایا اور مولوی محمد شوق صاحب خطیب جامع مسجد نور پارک عبداللہ پورہ فیصل آباد نے اس سلسلہ میں ان کی خاص مدد کی۔یہ کتاب نہ صرف پاکستان بلکہ غیر از جماعت مسلمانوں کی طرف سے کینیڈا میں بھی وسیع پیمانہ پر تقسیم کی گئی۔موصوف نے ابتدائیہ " میں لکھا کہ :- " یہ کتابچہ میں نے کئی اسلامی کتب پڑھنے کے بعد مرتب کیا ہے۔" (صفحہ ۲) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے مندرجہ ذیل اشعار جو اس کتابچہ کے صفحہ ۸۸ پر معمولی تصرف سے شائع کئے گئے اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ آپ نے اس کی تیاری میں جن اسلامی کتب کا مطالعہ کیا ان میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر بھی یقیناً شامل تھا۔اک نہ اک دن پیش ہوگا تو فتا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے چھوڑنی ہوگی تجھے دنیائے فانی ایک دن کوئی مجبور ہے حکم خدا کے سامنے بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے ہر