بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 68
68 لا یہ پر شوکت شعر جناب میرحسان الحیدری سهروردی مدیر اعلیٰ "آستانہ زکریا" نے رسالہ کی جنوری فروری ۱۹۶۱ء کی اشاعت کے صفحہ ۵۴ پر شائع کیا۔مگر یہ بتانے کی زحمت گوارا نہیں فرمائی کہ یہ کسی عاشق رسول عربی کے رشحات قلم کا فیضان ہے۔-۲۵ محمد اقبال جاوید صاحب چیف ایڈیٹر ”ڈیلی کامرس فیصل آباد - حضرت بانی احمدیت بے مثال عاشق قرآن تھے۔آپ کے فرزند موعود سیدنا محمود نے ۲۷ جون ۱۸۹۷ء کو قرآن مجید ختم کیا تو آپ نے ایک خاص تقریب کا اہتمام فرمایا اور منظوم آمین کہی جو بہت سی پر معارف دعاؤں سے لبریز اور آپ کے قلبی جذبات کی آئینہ دار ہے۔پوری نظم معرفت الہی کے پر کیف جذب اور ذوق و شوق کا ایک مثالی اور نادر نمونہ ہے اور "محمود کی آمین" ہی کے نام سے شائع شدہ ہے اور ہر ایک سالک کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔درج ذیل چند اشعار جو جناب محمد اقبال جاوید نے اپنے رسالہ ”ڈیلی کامرس " (مئی ۱۹۷۶ء صفحہ ۴) میں ایک صاحب طارق پرویز چوہدری کی شادی کے موقع پر شائع کئے ، اسی آمین سے منتخب کئے گئے ہیں:۔کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت روز کر مبارک سبحان من برانی شیطاں سے دور رکھیو اپنے حضور رکھیو جاں ان پر پر زنور رکھیو دل پر سرور رکھیو میں تیرے قرباں رحمت ضرور رکھیو روز کر مبارک سبحان من برانی