بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 54 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 54

• ہے۔سسس 54 " بلا شبہ یہ محبت بھرا شعر آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہے۔مگر یہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے قلم سے نکلا ہے اور تحفہ بغداد" (مطبوعہ محرم ۱۳۱۱ھ جولائی ۱۸۹۳ء) صفحہ میں ہے اور آپ کی عربی نظم کا مقطع ہے۔11 ۲۰ ” مولانا جان محمد صاحب ایم اے ایم اوایل ، منشی فاضل و مولوی فاضل۔سابق عربی و فارسی نیچر گو ر نمنٹ ہائی سکول فیروزپور " آپ کی مشہور تالیف اصلی عربی بول چال مکمل کلاں" ہے جو مدت ہوئی کشمیری بازار لاہور کے کتب خان منشی عزیز الدین پبلشرز و تاجران کتب نے شائع کی تھی اور جو کتابی سائز کے ۳۰۴ صفحات پر مشتمل تھی۔کتاب کے آخر میں آنحضرت م کی شان اقدس میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا وہ شہرہ آفاق عربی قصیده مع اردو ترجمہ درج تھا جو آپ کی کتاب "آئینہ کمالات اسلام" (مطبوعه ۱۸۹۳ء صفحہ ۵۹۰ تا ۵۹۴ میں چھپا اور جسے سپرد قلم کرنے کے بعد آپ کا چہرہ مبارک خوشی سے چمکنے لگا اور فرمایا " یہ قصیدہ جناب الہی میں قبول ہو گیا اور خدا نے مجھ سے فرمایا جو اس قصیدہ کو حفظ کرے گا اور - الله ہمیشہ پڑھے گا، میں اس کے دل میں اپنی اور آنحضرت میر کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر دوں گا اور اپنا قرب عطا کروں گا"۔ذیل میں زیر نظر کتاب کے صفحات ۲۹۷ تا ۳۰۴ سے قصیدہ کے ۵۸ مطبوعہ اشعار نقل کئے جاتے ہیں اصل قصیدہ ۷۰ اشعار پر مشتمل ہے) عکس کتاب خدا کے صفحات 185 تا 193 پر لاخطر ہوں قصيدة في مدح النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم يا عين فيض الله والعرفان يسعى الیک الخلق كالظمان اے خدا کے فیض اور عرفان کے چٹے لوگ تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑے آتے