بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 24
24 طبع سے آراستہ ہوا۔رسالہ کے صفحہ ۲۳ پر اجابت دعاء کے زیر عنوان یہ شعر درج ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی مذکورہ نظم میں موجود ہے۔بارگاه ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے جناب حافظ صاحب نے اسی رسالہ کے صفحہ ۴۷ پر حضرت بانی سلسلہ کے لخت جگر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا یہ شعر بھی سپرد قرطاس کیا ہے:۔غیر ممکن کو ممکن میں بدل دیتی ہے " اے میرے فلسفیوا زور دعا دیکھو تو۔جناب سید نذر عباس ، سید صابر حسین سید سجاد حسین سید امتیاز حسین جاروب کش امام بارگاه ریاض الملت گوٹھ لعل و موضع ساہلاں بہاولپور ۶۵ جولائی ۱۹۸۸ء کو سرکار حضرت قائم آل محمد علیہ السلام کی زیر سرپرستی بہاول پور کے نواح میں ایک مجلس عزا برپا ہوئی۔مجلس عزا کے لئے جو پوسٹر شائع کیا گیا اس میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا یہ شعر بھی زیب رقم تھا:۔ہیں:۔بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا (چیز) ہیں مشکل کشا کے سامنے اس مجلس سے جن علمائے کرام و ذاکرین عظام نے خطاب کیا ان کے نام یہ مورخ آل محمد مولانا سید نجم الحسن صاحب۔عمدہ ذاکرین جناب عاشق حسین صاحب بی اے۔ذاکر آل محمد غلام عباس شاہ صاحب گرویزی۔ذاکر آل محمد " جناب غلام شبیر صاحب بخاری۔ذاکر آل محمد جناب عطا حسین صاحب مہاجر -