بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 16 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 16

16 - قاری محمد یونس صاحب رحیمی صد را اتحاد القراء فیصل آباد قاری محمد عابد صاحب جنرل سیکرٹری اتحاد القراء فیصل آباد مئی ۱۹۸۱ ء کو مرکزی جامع مسجد جناح کالونی فیصل آباد میں بعد نماز عشاء دوسری محفل قرات منعقد ہوئی۔اس ضمن میں مندرجہ بالا علماء کرام نے ایک قد آدم پوسٹر کیا جس کی پیشانی پر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا یہ عارفانہ شعر کمال شان دلربائی کے ساتھ چمک دمک رہا تھا۔جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے اس اشتہار کے مطابق محفل قرات کی صدارت "مولانا" تاج محمود صاحب ایڈیٹر "لولاک" نے کی۔مہمان خصوصی "مولانا" اظهار احمد صاحب تھانوی (ریڈیو پاکستان لاہو ر ) تھے۔محفل میں شامل ۴۱ قراء حضرات کے اسماء گرامی یہ ہیں:۔ا۔اسوۃ القراء الشيخ محمود عبد اللہ المصری جامعہ اشرفیہ لاہور -۲ استاذ القراء قاری محمد عمر صاحب شیخ التجوید مدرسه عربیہ دار القراء ماڈل ٹاؤن لاہور ۲۔-۳ شمس القراء قاری محمد صدیق صاحب مدرسه دارالعلوم فیصل آباد۔اسوة القراء قاری عطاء الرحمان صاحب اشرف المدارس فیصل آباد ۵- زینت القراء قاری محمد اشرف صاحب ناظم نشرو اشاعت اتحاد القراء -۶- زینت القراء قاری عبد الرحمان صاحب اسلامیہ کالج فیصل آباد ۷۔قاری شاہد الحق صاحب عرف گل خان) ناظم آباد فیصل آباد - فخر القراء قاری احمد میاں صاحب تھانوی جنرل سیکرٹری اتحاد القراء و زینت القراء قاری عبد المالک صاحب دار العلوم الاسلامیہ لاہور۔احسن القراء قاری محمد الیاس صاحب اشرف المدارس فیصل آباد